نئی دہلی/28جون(ایجنسی) ریلائنس جیو جلد ہی لوگوں کے گھر میں داخل ہونے کی تیاری کررہی ہے، ٹیلی کام سیکٹر کے بعد اب کمپنی جلد ہی براڈ بینڈ انٹرنیٹ، وائس کال اور ڈی ٹی ایچ کی سہولیات گراہکوں کو پورے ملک میں شروع کرنے جارہی ہے، جسکے لیے گراہکوں کو ہر مہینے 1000 روپے سے کم خرچ کرنا ہوگا.
جیو فائبر آپٹیکل کیبل کے ذریعہ 100 ایم بی پی ایس کی شروعاتی اسپیڈ سے
انٹرنیٹ سرویس دے گی، اس کنکشن کے ذریعہ واٹس ایپ جیسے دیگر ایپ کے ذریعہ کالنگ بھی کرسکیں گے، جس کے لیے کوئی فیس نہیں ہوگی، اسکے علاوہ گھر میں لائیو ٹی وی دیکھنے کا مزہ بھی لے سکتے ہیں.
ریلائنس جیو 5 جولائی سے آر آئی ایل کی اے جی ایم میں اس کا اعلان کرسکتا ہے، اسکے لیے ساری تیاریاں پوری کرلی گئی ہے. ریلائنس شروع میں ملک کے 200 سے زائد شہروں میں اس سرویس کو شروع کرے گی.