نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) جیو اور گوگل نے اعلان کیا ہے کہ ان کا شدت سے انتظار کیا جانے والا جیو فون نیکسٹ اب دیوالی سے پہلے لانچ ہوگا، جس کو اس سے پہلے گنیش چتورتھی پر آج لانچ کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
جیو فون نیکسٹ کو دونوں کمپنیوں کے
ذریعہ مشترکہ طور پر ڈیزائن کیا جا رہا ہے، یہ اسمارٹ فون خاص طور پر ہندوستانی مارکیٹ کے لیے بنایا گیا ہے۔
اس سے پہلے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کمپنی کے سالانہ اجلاس عام میں 10 ستمبر یعنی گنیش چتورتھی کے دن اس اسمارٹ فون کو لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔