نئی دہلی29/ اکتوبر(یو این آئی)جیوا ور گوگل کا مشترکہ کفایتی اسمارٹ فون جیو نیکسٹ جس کا کافی دنوں سے انتظار تھا،دیوالی سے ملک کے اسٹوروں میں دستیاب ہوگا۔ یہ دنیا کا سب سے کفایتی اسمارٹ فون ہے جو 1,999 روپے کی ڈاؤن پے منٹ پر خریدا جاسکتا ہے باقی رقم کی ادائیگی 18/24 مہینوں کی آسان قسطوں میں کی جاسکے گی۔ یہ جانکاری یہاں کمپنی کی طرف سے جاری ایک ریلیز میں دی گئی اس موقع پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹر مکیش ڈی امبانی نے کہا”گوگل اور جیو کی ٹیمیں ہندوستانیوں کیلئے تیوہارکے موسم میں اس ڈیوائس کو وقت پر لانے میں کامیاب رہیں۔ کووڈ وبا کی وجہ عالمی سپلائی چین کے چیلنج کے باوجود ہم کامیاب رہے۔ مجھے 1.35 ارب ہندوستا نیوں کی زندگی کو خوشحال، اہل اور مضبوط بنانے کیلئے ڈیجیٹل انقلاب کی طاقت میں گہرا یقین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیو فون نیکسٹ کی کئی اہم خصوصیات میں جس نے مجھے بہت متاثر کیا اور ایک جو عام ہندوستانی کو سب سے زیادہ مضبوط بنائے گی۔ مسٹر امبانی نے کہا کہ کی انوکھی طاقت ہمارا زبانی تنوع ہے۔ وہ ہندوستانی جو انگریز ی یا اپنی مادری زبان میں مواد کو پڑھنے کے اہل نہیں، وہ اس اسمارٹ ڈیوائس پر اپنی زبان میں اس کا
ترجمہ یہاں تک کہ پڑھ بھی سکتے ہیں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ ہم’انڈیا‘ اور ’بھارت‘ کے درمیان کی خلیج کو پاٹ رہے ہیں‘’بھارت‘ کرے گا ڈیجیٹل ترقی۔ ترقی او ایس کے ساتھ۔‘
میں گوگل میں سندر پچائی اور ان کی ٹیم کو اور ہمارے ملک کے عوام کو اس شاندار دیوالی تحفہ کیلئے تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ سبھی کو دیپاولی کی نیک خواہشات۔‘
اس سے قبل گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا”جیو فون نیکسٹ ہندوستان کیلئے ڈیزائن کیا گیا ایک کفایتی اسمارٹ فون ہے جو اس بات کی ترغیب دیتا ہے کہ ہندوستان میں ہر شخص کو انٹر نیٹ کے مواقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اسے بنانے کیلئے ہماری ٹیموں کو پیچیدہ انجینئرنگ اورڈیزائن چیلنجز کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا پڑا اور میں یہ دیکھنے کیلئے پرجوش ہوں کہ لاکھوں لوگ اپنی زندگی اور کمیونٹی کو بہتر بنانے کیلئے ان آلات کا استعمال کیسے کریں گے۔
مشہور و معروف صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے صرف 1999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر اسمارٹ فون لانچ کر تہلکہ مچا دیا ہے۔ جیو فون نیکسٹ نام کا یہ سمارٹ فون ریلائنس جیو اور گوگل کی شراکت داری میں تیار کیا گیاہے۔ کمپنی نے جیو فون نیکسٹ کی کچھ خاص فیچرز سے پردہ اٹھایا ہے۔