the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 فروری(یو این آئی)موبائل صارفین کے لئے بڑی خوش خبری ہے اب ریلائنس جیو، جیو فون صارفین کیلئے ایک ’نیا جیو فون2021 آفر‘ لیکر آیا ہے یہ ایک جامع پلان ہے، جس میں جیو فون خریدنے پر گراہک کو 1999 روپے ادا کرنے ہونگے۔ ساتھ ہی صارفین کو 2 سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا دوسرے پلان 1499 روپے کا ہے جس میں صارفین کو جیو فون کے ساتھایک سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔یہ جانکاری ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر شری آکاش انبانی نے یہاں ایک پریس ریلیز میں دی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ”جب دنیا 5G انقلاب کی دہلیز پر کھڑی ہے۔ تب ہندوستان میں 30 کروڑ لوگ 2 جی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ انٹر نیٹ کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گزشتہ 4 برسوں میں جیو نے انٹر نیٹ کو سبھی تک پہنچایا ہے اور ہر ہندوستانی کو ٹیکنالوجی کا فائدہ ملا ہے۔ ٹیکنالوجی اب کچھ چنندہ لوگو ں کا خاص اختیار نہیں رہ گیا ہے۔ نیو جیو فون 2021 آفر اس سمت میں اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے۔ جیو میں ہم اس ڈیجیٹل ڈیوائڈ کو مٹانے کا کام جاری رکھیں گے۔“
جیو فون کو ان کے سستے دام اور اچھی بیٹری کی وجہ سے زیادہ مقولیت حاصل ہوئی تھی۔ اس فیچر فون کا استعمال اس وقت ہندوستان کی ایک بڑی



آبادی کررہی ہے۔ اس سیریز میں ابھی تک کمپنی نے دو فون کو لانچ کئے ہیں۔ اس سیریز کا پہلا فون جیو فون تھا۔ اس کے بعد کمپنی نے جیو فون 2 لانچ کیا۔ یہ فیچر فون سیل چارٹ میں سب سے اوپر ہے اور حال میں فیچر فون بازار میں سرکردہ ہے۔ ریلائنس جیو نے جیو فون کو ’انڈیا کا سمارٹ فون‘ کے نام سے برانڈ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آفر میں موجودہ جیو فون صارفینکا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ یکمشت 749 روپے ادا کرنے پر انہیں ایک سال تک ری چارج سے آزادیملے گی۔ ان لمیٹڈ کالنگ اور 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔ یہ آفر یکم مارچ سے پورے ہندوستان میں نافذالعمل ہوجائے گا۔ سبھی ریلائنس رٹیل اور جیو ریٹیلرز پر آفر کا فائدہ لیا جاسکتاہے۔
30 کروڑ 2 جی صارفینکی حالت انتہائی خستہ ہے۔ جہاں سمارٹ فون صارفین کو اکثر کالنگ کیلئے کوئی پیسہ نہیں دینا ہوتا وہیں وائس کالنگ کیلئے فیچر فون صارف کو2 جی استعمال کرتے ہیں انہیں 1.2 روپے سے 1.5 فی منٹ تک اداکرنا پڑتاہے۔ وہیں کنیکشن جاری رکھنے کیلئے بھی 50 روپے ماہانہ تک ادا کرنے پڑتے ہیں۔ جیو نے اس آفر کو 2 جی سے آزاد ہندوستان کیلئے بڑا قدم بتایا ہے۔ پچھلے کچھ برسوں میں جیو فون رکھنے والوں کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ جیو کی نظر ان 30 کروڑ2 جی صارفین پر ہے جو فیچر فون استعمال کرتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.