نئی دہلی، 24جون (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز کے 44 ویں سالانہ عام اجلاس میں صدر مکیش امبانی نے آج ریلائنس جیو اور گوگل کی شراکت داری میں بنے نئے اسمارٹ فون جیو فون۔نیکسٹ کا اعلان کی نیااسمارٹ جیو اور گوگل کے فیچروں اور ایپ سے لیس ہوگا۔ انڈرائیڈ بیسڈ اس اسمارٹ فون کا آپریٹنگ سسٹم جیو اور گوگل نے ملکر تیار کیا ہے۔ مسٹر امبانی نے اعلان کیا کہ نیا اسمارٹ فون عام آدمی کی جیب کے لحاظ سے بنایا گیا ہے۔ یہ نہایت کفایتی ہوگا اور دس ستمبر یعنی گنیش چترتھی سے بازار میں ملنے لگے گا۔بہرحال انہوں نے جیوفون۔ نیکسٹ کی قیمت کے بارے میں انکشاف نہیں کیا۔
مسٹر امبانی نے اس کو دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہندستانی
مارکٹ کے لئے خا ص طورپر بنایا گیا جیو فون۔نیکسٹ اسمارٹ فون یوزر گوگل پلے سے بھی ایپ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔
گزشتہ برس ہی ریلائنس جیو نے گوگل کے ساتھ شراکت داری کا اعلا ن کیا تھا۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے نئے اسمارٹ فون کے بارے میں کہا کہ ہمارا گلا قدم گوگل اور جیو کے ساتھ مل کر بنائے گئے نئے، کفایتی جیو اسمارٹ فون کے ساتھ شرو ع ہوتا ہے۔ یہ ہندستان کے لئے بنایا گیا ہے اور یہ ان لاکھوں نئے صارفین کے لئے نئے امکانات کھولے گا جو پہلی بار انٹرنیٹ کا تجربہ کریں گے۔ گوگل کلاوڈ اور جیو کے مابین ایک نئی 5جی شراکت داری ایک ارب سے زیادہ ہندستانیوں کو تیز انٹرنیٹ سے جڑنے میں مدد کرے گی اور ہندستان کے ڈیجٹلائزیشن کے اگلے مرحلہ کی بنیادرکھے گی۔