ممبئی/11مئی(ایجنسی) پری پیڈ مارکیٹ میں زبردست تہلکہ مچانے کے بعد ریلائنس جیو انفوکام لمیٹیڈ (جیو) نے نئے پوسٹ پیڈ پلان کا اعلان کیا ہے۔ جیو کانیا پوسٹ پیڈ پلان 15 مئی 2018 سے سبسکرپشن کے لئے دستیاب ہوگا۔ جیو کا دعوی ہے کہ زیرو ٹچ پوسٹ پیڈپلان میں پوسٹ پیڈ صارفین کی سبھی ضرورتوں کو دھیان میں رکھاگیا ہے۔ زیرو ٹچ پوسٹ پیڈ پلان میں وائس، انٹرنیٹ، ایس ایم ایس اور انٹرنیشنل کالنگ جیسی سبھی پوسٹ پیڈ سروسیز
پی ایکٹیویٹیڈ ہوں گی۔
پوسٹ پیڈ پلان کے علاوہ، ریلائنس جیو نے اپنے سبھی صارفین کے لئے انٹرنیشنل کالنگ اور انٹر نیشنل رومنگ ٹیرف کا بھی اعلان کیا ہے۔ جیو کے مطابق جیو پوسٹ پیڈ صارفین ہر ماہ 199 روپئے میں ان لمیٹیڈ پوسٹ پیڈ پلان کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔