نئی دہلی،23 اکتوبر(یو این آئی) ملک کے معروف صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو کے نیٹ ورک پر ڈاٹا کھپت میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے گذشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے ڈاٹا کھپت 50.9 فیصد بڑھ کر ستمبر سہ
ماہی میں 2300 کروڑ جی بی تک پہنچ گئی۔
فی کنکشن ڈاٹا کھپت میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے ہر جیو صارف نے ماہانہ اوسطاً17.6 جی بی ڈاٹا استعمال کیا۔
ریلائنس انڈسٹریز نے سہ ماہی کے نتائج جاری کرتے ہوئے یہ اعدادو شمار پیش کئے۔