نئی دہلی ، 31 جولائی ( یواین آئی ) ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے 2024 تک پچاس کروڑ صارفین کے ہدف کی سمت میں ایک قدم بڑھاتے ہوئے2020-21 کی پہلی سہ ماہی میں عالمی وباکووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باوجود جیو ایک کروڑ صارفین جوڑ کر 40 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے اپریل جون سہ ماہی کے دوران خالص 99 لاکھ نئے صارفین جوڑے اور مجموعی صارفین 39 کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ گئے۔
صرف چار سال قبل موبائل شعبے میں قدم رکھنے والی جیو اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کو بھارتی ایرٹیل اور ووڈا آئیڈیا کو مات دے کر پہلے مقام پر ہے اور اب اس کا اگلا ہدف 2024 تک
اپنے صارفین کی تعداد 50 کروڑ کرنا ہے۔
جیو کا تخمینہ لگا یا جائے تو اس نے اوسطا یومیہ 30 لاکھ صارفین کو جوڑ کر چار سال سے کم عرصے میں 40 کروڑ صارفین اپنے ساتھ جوڑے ۔ مسٹر امبانی نے کمپنی کی اس کامیابی پر کہا ’’ ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور دنیا کی معروف ٹکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ شراکتداری کر کے جیو پلیٹ فارم اب ڈیجیٹل کاروبار کی اگلی ہائپر گروتھ کیلئے تیار ہے۔ ہماری ترقی کی حکمت عملی تمام 130 کروڑ ہندوستانیوں کی ضروریات کو پور ا کرنے سے بنی ہے ۔ ہماری ساری توجہ ہندوستان کو ڈیجیٹل معاشرے میں تبدیل کرنے پر مرکوز ہے‘‘۔ جاری ۔ ک ج