میرٹھ،20 جنوری(یواین آئی) ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ(جیو)، مغربی اتر پردیش کے سرکل میں نہ صرف سبسکرائبرز کی تعداد کے معاملے میں نمبر ون بنی ہوئی ہے بلکہ نئے سبسکرائبربنانے کے معاملے میں بھی اپنے حریفوں کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی)کے تازہ ترین اعداد
و شمار کے مطابق، نومبر 2021 میں مغربی اتر پردیش سرکل میں جیو سے 3 لاکھ 48 ہزار نئے کنزیومر بنائے۔
اس کے برعکس ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنی ووڈافون آئیڈیا نے اسی مدت میں تقریباً 1.47 لاکھ صارفین اور بی ایس این ایل نے تقریباً 17,000 سبسکرائبرز گنوائے۔
جبکہ بھارتی ایئرٹیل نے 1.29 لاکھ صارفین بنائے۔