نئی دہلی،9 جولائی(یو این آئی) ریلائنس جیو نے اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ کے معاملے میں ایئر ٹیل اور وی آئی ( ووڈا فون, آئیڈیا) کو ایک بار پھر بھاری فاصلے سے مات دی ہے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) کے حالیہ اعداد و شمار
کے مطابق جون میں ریلائنس جیو کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ 21.9 ایم بی پی ایس ماپی گئی۔
گذشتہ ماہ یعنی مئی میں جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 20.7 ایم بی پی ایس تھی۔
گذشتہ کئی مہینوں سے ریلائنس کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ مسلسل بڑھ رہی ہے۔