میرٹھ ، 27 اگست (یواین آئی ) مواصلا تی شعبے کے لئے لاک ڈاؤن اچھا نہیں رہا اور مارچ مئی کے دوران اترپردیش ویسٹ سرکل میں 14 لاکھ 36 ہزار سے زائد موبائل فون صارفین نے اپنی سمیں بند کردیں بڑی کمپنیوں میں صرف ریلائنس جیو ہی ایسی کمپنی تھی جس نے لاک ڈاؤن میں
3،73،000 نئے صارفین جوڑے۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے اواخر تک اتر پردیش ویسٹ سرکل میں ریلائنس جیو سے تقریبا دو کروڑ صارفین جڑے چکے تھے ۔
لاک ڈاؤن میں ووڈافون آئیڈیا اور ایئرٹیل کو بڑا دھچکا لگا ہے۔