: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی8 اگست (یو این آئی) ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جیو نے تقریباً 1,000 شہروں میں 5 جی خدمات شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے اس نے اپنے مقامی طور پر تیار کردہ 5 جی ٹیلی کام آلات کا تجربہ بھی کیا ہے ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 5 جی اسپیکٹرم پر مبنی خدمات کے متعارف ہونے سے ڈاؤن لوڈز 4 جی کے
مقابلے میں 10 گنا تیز ہوں گے اور اسپیکٹرم کی کارکردگی میں بھی تقریباً تین گنا اضافہ ہوگا ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ ( آر آئی ایل ) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کی ٹیلی کام یونٹ جیو نے مالی سال 2021-22 میں اپنی سو فیصدی دیسی ٹیکنالوجی کے ساتھ 5 جی خدمات کے لیے خود کو تیار کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔