ممبئی، 8 اپریل (یو این آئی) صنعت کار مکیش امبانی کی ملکیت والی جیو فائنانس لمیٹڈ (جے ایف ایل) نے آج اپنے صارفین کے لیے ایک کروڑ روپے تک کی مکمل ڈیجیٹل لون سروس شروع کرتے ہوئے لون اگینسٹ سیکیورٹیز (ایل اے ایس) کے زمرے میں قدم رکھا
ہے۔
کمپنی نے منگل کو کہا کہ اس نئے ڈیجیٹل قرض کے تحت صارفین اپنی سرمایہ کاری جیسے شیئرز اور میوچل فنڈز کو رہن رکھ کر فروخت کیے بغیر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔
شرح سود 9.99 فیصد سے شروع ہوتی ہے اور یہ قرض زیادہ سے زیادہ تین سال کی مدت کے لیے حاصل کیا جا سکتا ہے۔