ممبئی، 26 اکتوبر (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) اور بی پی کے فیول اینڈ موبلٹی جوائنٹ وینچرریلائنس موبلٹی لمیٹڈ ( آر بی ایم ایل ) نے آج مہاراشٹر میں ممبئی کے ناواڈے میں اپنا پہلا جیو بی پی برانڈڈ موبلٹی اسٹیشن لانچ کیا
۔
کمپنی نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ جیو - بی پی عالمی معیار کے موبلٹی اسٹیشنوں کا ایک نیٹ ورک لا رہا ہے جو صارفین کو ایندھن کے متعدد متبادل فراہم کرے گا۔
جیو - بی پی برانڈ ایک بے مثال اور منفرد کسٹمرتجربہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔