the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ایپل، امیزون، علی بابا اور پیپسی کو پیچھے چھوڑکر
نئی دہلی28، جنوری(یو این آئی)برانڈ فائیننس گلوبل 500 کیفہرست میں پہلی بار شامل ریلائنس جیو نے زبردست الٹ پھیر کرتے ہوئے 5 ویں رینکنگ حاصل کرلی ہے۔ برانڈ فائیننس گلوبل 500 کی لسٹ میں دنیا کے سب سے مضبوط برانڈز کی رینکنگ کی جاتی ہے یہاں جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ایپل، ایمزون، علی بابا اور پیپسی جیسی بڑی کمپنیوں کو ریلائنس جیو نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا کے سب سے مضبوط پہلے10 برانڈوں میں ایک ریلائنس جیو ہندوستان میں واحدنام ہے۔ برانڈ کی مضبوطی کے معاملے میں ریلائنس جیو نے 100 میں سے 91.7 برانڈ سٹرینتھ انڈیکس (BSI) پوائنٹ اور AAA+ کی رینکنگ حاصل کی ہے۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیو ٹیلی کام سیکٹر میں برانڈ ویلیو کے لحاظسے سب سے تیزی سے بڑھنے والا برانڈ ہے۔ ایک طرف جہاں پوری انڈسٹری میں منفی رجحان دیکھا جارہاہے،وہیں جیو کا برانڈ ویلیو 4.8 بلین ڈالر ہوگیاہے۔
سال2016 میں جیو ہندوستانی مواصلاتی شعبہ میں داخل ہوئی تھی۔ 40کروڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ آج ریلائنس



جیو ہندوستان کا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا موبائل نیٹ ورک آپریٹر بن چکا ہے۔
رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ ریلائنس جیو برانڈ میں کوئی کمی یا کمزوری نہیں دکھائی دیتی۔ جیو نے عالمی سطح پر کئی روایتوں کو توڑا ہے اور اسے اپنے گراہکوں کی بھرپور حمایت مل رہی ہے۔
برانڈ فائیننس کے ذریعہ اعلان سب سے مضبوط برانڈWeChat ہے جس نے 100 میں سے 95.4 کا برانڈ سٹرینتھ انڈیکس (BSI) سکور حاصل کیا ہے۔ آٹوٹائیکون فیراری نے دوسرا مقام حاصل کے، روسی بنک Sber اور کوکا۔ کولا دنیا میں تیسرے اور چوتھے سب سے مضبوط برانڈ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ جیو نے ہندوستانی بازاروں میں کروڑوں صارفین تک کفایتی 4 جی نیٹ ورک کو پہنچایا۔ جیو نے ہندوستان کی ڈیٹا استعمال کرنے کی عادت کو پوری طرح بدل ڈالا۔
ہندوستانی صارفین کی ڈیٹا کھپت میں آنے والی انقلابی تبدیلی کو ”جیو افیکٹ“ کہا جاتاہے۔ خیالات کا اسٹیک ٹرانسفارمیشن، برانڈ ویلیو، برانڈ کی سفارش، انوویشن، کنزیومر سروس اور کفایت جیسے سبھی معیارات پر جیو نے اپنے حریفوں کے مقابلہ بہترین پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.