نئی دہلی، 14 فروری(یواین آئی) مکیش امبانی کی کمپنی جیو پلیٹ فارمز اور دنیا بھر میں سیٹلائٹ ۔ بیسڈ کنیکٹویٹی دینے والی کمپنی ایس ای ایس نے سوموار کو جیو اسپیس ٹیکنالوجی لمیٹڈ نام سے ایک جوائنٹ وینچر کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا جوائنٹ وینچر ملک بھر میں سیٹلائٹ بیسڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے کفایتی براڈ بینڈ خدمات فراہم کرے گا۔
جیو پلیٹ فارمز اور ایس ای ایس کے پاس جوائنٹ وینچر میں باالترتیب 51 فیصد اور 49فیصد اکویٹی حصہ داری ہوگی۔ جوائنٹ وینچر ملٹی۔ آربٹ ا سپیس نیٹ ورک کا استعمال کرے گا۔ اس نیٹ ورک میں جیو اسٹیشنری( جی ای او)
اور میڈیم ارتھ آربٹ( ایم ای او) سیٹلائٹس کا استعمال کیا جائے گا۔ نیٹ ورک کے ملٹی۔ گیگا بٹ لنک سے بھارت سمیت پڑوسی ملکوں کے وینچر، موبائل اور خردہ گاہک بھی جڑ سکیں گے۔
ایس ای ایس 100 جی بی پی ایس صلاحیت دستیاب کرائے گا ۔ جس کو جیو اپنے مضبوط سیلز نیٹ ورک سے فروخت کرے گا۔
کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ کووڈ۔ 19 نے ہمیں سکھایا ہے کہ نئی ڈیجیٹل معیشت میں مکمل حصہ داری کیلئے براڈ بینڈ تک پہنچ ضروری ہے۔ یہ جوائنٹ وینچر ہندوستان کو ڈیجیٹل خدمات سے جوڑے گا۔ ساتھ ہی وہ دور دراز صحت، سرکاری خدمات اور دور دراز تعلیم کے مواقع تک رسائی فراہم کرے گا۔