ممبئی/8جنوری(ایجنسی) ٹیلی کام کمپنی ایئر ٹیل نے دوسری بڑی نجی ٹیلی کام کمپنی جیو کو نئے سال 2018 میں ٹکر دینے کے لیے اپنے پلانوں کو سستا کیا ہے۔
کمپنی نے اپنے سستے پلانوں میں 3جی اور 4جی صارفین کو چھوٹ دی ہے۔ ایئر ٹیل کے تین ایم 4جی پلان اس طرح ہیں۔
ایئر ٹیل کا 349 کا پلان
ایئر ٹیل کے 349 روپے
کے پلان میں صارف کو روزانہ 2جی بی ڈاٹا دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پلان میں ان لیمٹیڈ لوکل کالس، ایس ٹی ڈی اور رومنگ کال کی سہولت دی جا رہی ہے۔ساتھ ہی صارف کوروزانہ 100 ایس ایم ایس بھی دیے جا رہے ہیں۔ اس پلان کی میعاد (ویلڈٹی) 28 دن ہے۔
448 کا پلان
ایئر ٹیل کے 448 روپے کے پلان میں صارف کو روزانہ 1جی بی ڈاٹا دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پلان میں ان لیمٹیڈ لوکل کالس، ایس ٹی ڈی اور رومنگ کال کی سہولت دی جا رہی ہے۔ساتھ ہی صارف کوروزانہ 100 ایس ایم ایس بھی دیے جا رہے ہیں۔ اس پلان کی ویلڈٹی 82 دن ہے۔