نئی دہلی، 21 دسمبر(یو این آئی) مواصلاتی شعبہ کی معروف کمپنی ریلائنس جیو کے موبائل صارفین کی تعداد اکتوبر میں 17.6 لاکھ ہوگئی،وہیں بھارتی ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کے صارفین کی تعداد میں 14.5 لاکھ کی کمی آئی پیر کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں بھارتی ایئر ٹیل کے صارفین کی تعداد میں
4.89 لاکھ اور ووڈافون آئیڈیا کے صارفین کی تعداد میں 9.64 لاکھ کی کمی واقع ہوئی۔
ٹرائی کے مطابق اکتوبر میں ریلائنس جیو کے موبائل فون صارفین کی تعداد 17.61 لاکھ بڑھ کر 42.65 ملین ہو گئی۔
ٹرائی کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئر ٹیل کے صارفین کی تعداد زیر تبصرہ ماہ کے دوران 4.89 لاکھ کم ہو کر 35.39 کروڑ رہ گئی۔