نئی دہلی، 13 ستمبر (ذرائع) جیٹ ایئر ویز کے جہاز جلد ہی ہوائی اڈے کے رن وے سے پھر سے اڑان بھرتے نظر آئیں گے-
کمپنی کے مطابق جیٹ ایئرویز کی فلائٹ 2022 کی پہلی مالی سہ ماہی سے گھریلو اڑان شروع کرئے گی-
جبکہ ششماہی کے بعد بین الاقوامی اڑان بھی
شروع کی جائے گی- فی الحال یہ غیر ملکی اڑان کم دوی کی ہی ہوگی-
ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ حکام کے ساتھ اڑانوں کے سلاٹ اور دیگر مسائل پر غور کررہی ہے-
ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپریٹنگ پروازوں کے لیے ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔