: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 11 اپریل (ایجنسی) مالی بحران سے دوچار نجی ہوائی سروس کمپنی جیٹ ائرویز کے 10 اور جہازگراؤنڈیڈ ہوگئے ہیں اورکمپنی نے اپنی سبھی بین الاقوامی اڑانیں فی الحال رد کردی ہیں۔ کمپنی نے جمعرات کو شیئر بازار کو بتایا کہ نقدی بحران کی وجہ سے کرائے کی رقم نہیں ادا کرنے کی وجہ سے جہاز کرایہ پر دینے والے پٹہ داروں نے اس کے 10 اور جہاز گراؤنڈید کردیئے ہیں۔ اس طرح اس کے بیڑے میں شامل موجودہ جہازوں کی تعداد گھٹ
کر 20 سے بھی کم رہ گئی ہے۔
ائرلائنس کے ذرائع نے بتایا کہ پروازوں کے تعلق سے آج دیر شام یہاں ایک میٹنگ ہوئی۔ ایک دیگر ذرائع نےبتایا کہ کمپنی نے کم سے کم جمعہ صبح تک کے لئے ملک سے باہر جانے والی سبھی بین الاقوامی پروازیں رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ جو جہاز ملک سے باہر ہیں وہ واپسی کی اڑانیں بھریں گے۔ اس سے پہلے کمپنی نے جمعہ کی ممبئی۔ کولکتہ اور کولکتہ۔گواہاٹی پروازیں رد کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔ پہلے ہی کمپنی کی پروازیں گھٹ کر بہت زیادہ محدود ہوگئی ہیں۔