نئی دہلی، 28 اگست (یو این آئی) ملک ہر شہری کو بینکنگ سروسز سے مربوط کرنے اور سرکاری فوائد کے براہ راست مستحقین تک پہنچنے کے مقصد سے شروع کی گئی ’پردھان منتری جن دھن یوجنا‘ (پی ایم جے ڈی وائی) کے سات برس مکمل ہونے کے موقع پر آج وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا،’سات برسوں کی چھوٹی سی مدت میں پی ایم جے ڈی وائی کی قیادت میں کیے گئے تدابیر نے کایا پلٹ اور جہتی تبدیلی پیدا کی ہے جس نے ابھرتے ہوئے مالی اداروں کے ایکو سسٹم کو سماج کے آخری شخص-سب سے غریب شخص تک مالی خدمات پہنچانے کا اہل بنایا ہے۔
وزارت خزانہ نے حاشیے پر زندگی بسر کرنے والے اور اب تک سماجی۔ اقتصادی لحاظ سے نظر
انداز کیے گئے طبقات کو مالی شمولیت اور امداد بہم پہنچانے کا عہد کر رکھا ہے۔ مالی شمولیت حکومت کی قومی ترجیح ہے اور مبنی بر شمولیت کی نمو کا راستہ ہموار کرنے والی چیز ہے۔ یہ بات ازحد اہم ہے کہ یہ ناداروں کو ایک راستہ فراہم کرتی ہے۔ جس کے ذریعہ وہ اپنی بچت کو رسمی مالی نظام کے تحت لا سکتے ہیں۔ یعنی وہ راستہ ہے جس کے ذریعہ رقم گاؤں میں ان کے کنبوں کو حاصل ہوتی ہے، ساتھ ہی ساتھ وہ مختلف سودخور قرض دینے والوں کے پنجوں میں بھی نہیں پھنستے۔ اس عہد بندگی کے تئیں ایک کلیدی پہل قدمی پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) ہے جو دنیا میں سب سے بڑی مالی شمولیت کی پہل قدمیوں میں سے ایک ہے ۔