دہلی، 30 ڈسمبر (اعتماد) محکمہ انکم ٹیکس نے آئی ٹی آر فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے- الگ الگ زمرے کے لیے آخری تاریخ کو الگ الگ مدت کے لیے بڑھایا گیا ہے- اس میں سب سے اہم یہ ہے کہ جن لوگوں کو اپنا آئی ٹی آر فائل کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹس کو آڈیٹ نہیں کروانا ہوتا ہے اور جو اپنا ریٹرن آئی ٹی آر 1 یا
آئی ٹی آر 4 فارم کے ذریعہ بھرتے ہیں- انہیں اب 10 جنوری تک کی راحت مل گئی ہے-
یہ تیسری بار ہے جب محکمہ انکم ٹیکس بھرنے کی آخری تاریخ بڑھائی ہے- اس سے پہلے محکمہ انکم ٹیکس نے پہلے 31 جولائی سے آخری تاریخ 30 نومبر تک کے لیے بڑھایا تھا، پھر اسے 31 ڈسمبر تک کے لیے بڑھایا اور اب اسے پھر سے 10 جنوری تک کے لیے بڑھایا گیا ہے-