نئی دہلی، 2 دسمبر (یواین آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک شرح پر رکھنا فی الحال ممکن نہیں ہے کیونکہ ان کی قیمتیں عالمی سطح کے ساتھ منسلک ہیں۔
مسز سیتا رمن نے پیر کو لوك سبھا میں مسٹر رمیش ودھوڑي کے اس سوال پر کہ جب روس اور امریکہ میں پیٹرولیم کی قیمتیں مستحکم رکھی جا سکتی ہیں تو ملک میں یہ کیوں ممکن نہیں ہے، کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی پیٹرولیم کی قیمتیں مستحکم نہیں ہے اور یہ عالمی سطح پر طلب اور رسد سے منسلک ہے۔
چھوٹے کسانوں کو ڈیزل پر رعایت یا سبسڈی دئیے جانے کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس علاقے سے جو بھی تجویز آئیں گی ان پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ڈی ایم کے کے ممبر پارلیمنٹ دیاندھی مارن
نے پٹرولیم مصنوعات کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں ملک کی مختلف ریاستوں میں یکسانیت کا فقدان ہے، ان پر ایک یکساں ٹیکس لگایا جانا چاہئے۔
بیجو جنتا دل کے رکن پناكي مشرا نے پی ایم سی بینک میں ہونے والے مالی اسکنڈل اور اس میں اکاؤنٹس ہولڈروں کی رقومات کے معاملہ پر کہا کہ ہزاروں اکاؤنٹ ہولڈروں کے خون پسینے کی گاڑھی کمائی بینک میں پھنسی ہوئی ہے ، حکومت کو اس سمت میں کوئی قدم اٹھانا چاہئے۔ مسز سيتارمن نے کہا کہ حکومت بینک کے واقعات سے مکمل طورسے واقف ہے اور چھوٹے اکاؤنٹس ہولڈر جن کی تعداد تقریبا 78 فیصد ہے انہیں ریزرو بینک کی ہدایات پر پوری رقم نکالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی اکاؤنٹ ہولڈر کو کوئی کوئی سنگین بیماری ہے یا خاندان میں کوئی بیمار ہے، یا خاندان میں شادی ہے یا تعلیم کے لئے وہ ایک لاکھ روپے تک کی رقم نکال سکتا ہے۔