ممبئی، 12 جنوری (یو این آئی) عالمی مارکیٹ کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ملک کی سب سے بڑی انفار میشن ٹیکنالوجی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کے مضبوط سہ ماہی نتائج سے پر جوش سرمایہ کاروں کی زبر دست خریداری کی وجہ سے آئی ٹی اور ٹیک گروپ کی پانچ فیصد سے زیادہ کی تیزی سے آج اسٹاک
مارکیٹ میں ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی
رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 847.27 پوائنٹس یعنی 1.18 فیصد کی چھلانگ لگا کر تین دن بعد 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 72568.45 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 247.35 پوائنٹس یعنی 1.14 فیصد بڑھ کر 21894.55 پوائنٹس ہو گیا۔