نئی دہلی/31مارچ(ایجنسی) ریلوے کے وی آئی پی سیلون کو اب تک ریلوے کے حکام اور وزراء کی شاہی سواری مانا جاتا تھا، لیکن اب ریلوے نے اسے اپنے عام مسافروں کے لئے بھی کھول دیا ہے۔ جمعہ کو ایسا ہی ایک سیلون 6 مسافروں کو لے کر دلی سے کٹرا کے لئے روانہ ہوا ہے۔
افسران کے استعمال میں آنے والے سیلون کو بند کرنے پر ریلوے میں ایک طویل عرصہ سے بحث جاری ہے۔ لہذا، ہنگامی ضرورتوں کے لحاظ سے کچھ سیلون کو چھوڑ کر ریلوے نے باقی سیلون کو مسافروں کے استعمال کے لئے کھول دیا ہے۔ اس کی پہلی بکنگ جمعہ کو دلی کے ایک تاجر نے کٹرا کے لئے کرائی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
ایک سیلون کا کرایہ اس روٹ پر اے سی 1 کے کرایہ سے 18 گنا زیادہ رکھا گیا ہے۔ ایک بکنگ میں ریلوے سیلون میں زیادہ سے زیادہ 18 افراد سفر کر سکتے ہیں۔
جمعہ کو دلی کے ایک خاندان کے لئے 14033 جموں میل میں اس سیلون کو لاگو کیا گیا۔ یہ خاندان یکم اپریل یعنی پیر کے روز اسی ٹرین سے دہلی واپس آ جائے گا۔ اس پورے سفر کے لئے تقریبا 2 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔