ممبئی، 07 مارچ (یو این آئی)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا حل نہ نکلنے کی وجہ سے عالمی سطح پر شیئر مارکٹ میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے اور آج ڈھائی فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کئی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کے 5.68 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ڈوب گئے۔
بی ایس ای کا سینسیکس 1492.06
پوائنٹس گر کر 57842.75 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 382.20 پوائنٹس گر کر 15683.15 پوائنٹس پر آگیا۔
بڑی کمپنیوں کے علاوہ چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کی بھی فروخت ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای کامڈ کیپ 2.25 فیصد گر کر 22108.94 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.30 فیصد گر کر 25681.12 پوائنٹس پر آگیا۔