: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 9 اکتوبر (یو این آئی) وہ سرمایہ کار جو ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) سے شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے تھے آج مسلسل دسویں بار مایوس ہوئے اور اس کا اثر اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کی صورت میں دیکھا گیا۔ افراط زر پر گہری نظر رکھتے
ہوئے آربی آئی نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ کے بعد رواں مالی سال کی چوتھی دو ماہی مانیٹری پالیسی کے اعلان میں مسلسل 10 ویں مرتبہ پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شرح سود میں کمی سے عام لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے۔