the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،31دسمبر(یواین آئی)مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سست پڑتی معیشت کو رفتار دینے اور بازار میں لیکویڈیٹی بڑھانے کےلئے اگلے پانچ سال کے دوران بنیادی سیکٹر میں 102لاکھ کروڑ روپےسے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کرتےہوئے منگل کو کہا کہ اس سے سال 2025تک گھریلو معیشت کو پانچ ہزار ارب ڈالر کا بنانے میں مدد ملےگی محترمہ سیتارمن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی بنیادی سیکٹر منصوبے کے تحت 10,250,704 روپےکا خرچ ہوگا اور اس میں پرائیویٹ سیکٹر اور ریاستی حکومتیں بھی متفق ہوں گی۔اس سے معیشت کو رفتار دینے میں مدد ملے گی اور ہندوستانی معیشت کو سال 2025 تک پانچ ہزار



ارب ڈالر کا بنانے کا ہدف حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی سیکٹر کی ترقی کےلئے قومی بنیاد ڈھانچہ پائپ لائن (این آئی پی)تال میل نظام کا قیام عمل میں آئےگا اور اس میں مرکزی حکومت کے علاوہ ریاست اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔اس نظام کے تحت منصوبہ،اطلاعات کا لین دین،نگرانی اور این آئی پی کو نافذ کرنے کا خاکہ طے ہوگا۔
مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے یوم آزادی کے اپنے خطاب میں بنیادی ڈھانچےکے سیکٹر میں 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیاتھا جس کے مطابق ایک دستے کی تشکیل کی گئی تھی۔اس دستے کی سفارشات پر این آئی پی فنڈ بنےگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.