the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئي) لوک سبھا میں اپوزیشن کے اعتراضات کے درمیان کوآپریٹیو بینکوں کے ریگولیشن کے سلسلے میں ریزرو بینک (آر بی آئی) کو زیادہ اختیارات دینے کا ایک نیا بل آج پیش کیا گیا بینکنگ ریگولیشن (ترمیمی) بل 2020 کو ایوان میں پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ یہ بل آر بی آئی کو ضرورت پڑنے پر کوآپریٹو بینکوں کے انتظام میں تبدیلی کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اس سے کوآپریٹیو بینکوں میں پیسہ جمع کرنے والے عام لوگوں کے مفادات کا تحفظ ہوسکے گا۔ اس سے قبل انہوں نے رواں سال کے 3 مارچ کو پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے بینکنگ ریگولیشن (ترمیمی)



بل 2020 کو واپس لے لیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ واپس لیے گئے بل کی تمام دفعات کے علاوہ چند نئی دفعات کو بھی آج پیش کیے جانے والے بل شامل کیا گیا ہے۔ کووڈ-19 کے دوران حکومت ان اضافی دفعات کے ساتھ ایک آرڈیننس لائی تھی جس کی جگہ یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جارہا ہے۔
بل کے مقاصد و اغراض سے متعلق بیان میں انہوں نے کہا کہ آر بی آئی کو کوآپریٹیو بینکوں کے معمول کے کام کاج پر روک لگائے بغیر اس کے انتظام میں تبدیلی کرنے کا منصوبہ بنانے کا اختیار مل جائے گا۔ بینادی طورپر زراعت کے شعبے میں کام کرنے والی زراعتی کوآپریٹیو کمیٹیاں اس بل کے دائرہ کار میں نہیں آئیں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.