the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 8مارچ (یو این آئی)ہر سرکل کسی بھی علاقے اور زبان کی خواتین کے لیے ابھرتا ہوا پلیٹ فارم ہے میری تمنا ہیکہ ہماری پہنچ اورمعاونت کا دائرہ بلا کسی رکاوٹ ترقی کی منازل طے کرتا رہے زیادہ سے زیادہ خواتین تک ان کی اپنی زبان کے ذریعے رسائی حاصل کرنے کے لیے ہم ہندی زبان میں ’ہر سرکل‘ کا آغاز کر رہے ہیں مجھے امید ہے کہ اسے اتنا ہی پیار ملے گا جتنا انگریزی پلیٹ فارم کو اب تک ملا ہے ان خیالات کا اظہارریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پرہر سرکل‘ ہندی ایپ کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”ہرسرکل“ نے ڈیجیٹل نیٹ ورک استعمال کرنے والی ہزاروں خواتین کے لیے کیریئر اور ملازمت کے درست



مواقع پیدا کیے ہیں۔ اس میں پیشہ ورانہ میک اپ آرٹسٹ، فوڈ اسٹائلسٹ، فٹنس ٹرینر، ڈاگ ٹرینر، ریڈیو جاکی جیسے کیریئر کے بارے میں بہت اچھی معلومات ہیں۔”ہرسرکل“ نیٹ ورک کو 30,000 رجسٹرڈ کاروباریوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔
’ہرسرکل‘ کو خواتین سے متعلق مواد فراہم کرنے کے لیے ون اسٹاپ منزل کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نیٹ ورک والی خواتین سر ایچ این ریلائنس ہسپتال کے طبی اور ماہرین کے نیٹ ورک میں دماغی صحت، جسمانی تندرستی، جلد کی دیکھ بھال، امراض نسواں کی مشاورت حاصل کر سکتی ہیں۔ اس سروس سے ہزاروں خواتین مستفید ہو چکی ہیں۔ فٹنس اور غذائیت، زرخیزی، حمل کے ساتھ ساتھ مالی ضروریات کے لیے ذاتی ٹریکرز کو 1.50 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مفت استعمال کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.