the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 2 اپریل (یواین آئی)وزارت شہری پرواز ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا ہے کہ ’لاک ڈاؤن‘ ختم ہونے کے بعد بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کی اجازت متعلقہ ممالک میں کرونا وائرس ’کووڈ۔19 کی صورت حال کے جائزہ کے بعد ہی دی جائے گی۔
مسٹر پوری نے ایک ورچول پریس کانفرنس میں نامہ نگارون کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’اپریل کےوسط تک لاک ڈاؤن ہے۔ اس کے بعد سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کسی ملک سے پروازوں کو ہندوستان آنے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘
وزیر شہری پرواز پردیب سنگھ کھرولا نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن سے پہلے ہی کچھ ممالک سے آنے والی پروازوں



کے ملک میں آنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ جب مرکزی وزیر داخلہ اور مرکزی وزارت صحت کسی مک کے ساتھ ہوائی آمدورفت کو محفوظ قرار دے گا اس کے بعد ہی وزارت شہری پرواز اس ملک سے پروازوں کو آنے کی اجازت دے گا۔
گھریلو پروازوں کے بارے میں مسٹرپوری نے کہاکہ وہ پرامید ہیں اور انہیں امید ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت نہیں بڑھائی جائے گی۔ سرکاری جہاز کمپنی ائر انڈیا کے صدر اورمنیجنگ ڈائرکٹر راجیو بنسل نے بتایاکہ اس نے پروازیں شروع کرنے کے لئے پوری تیار کرلی ہے۔ وافر مقدار مین سینٹائزر موجود ہے۔ کرو اہلکاروں کے لئے حفاظتی ذرائع جیسے ماسک، دستانیں اور خاص سوٹ کا انتظام کرلیاگیاہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.