the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 جون (یو این آئي) شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ بین الاقوامی پرواز شروع کرنے کے لیے حالات سازگار ہونے کا انتظار ہے۔
مسٹر پردیپ سنگھ پوری نے دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) کے زیر اہتمام ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت شہری ہوا بازی تنہا بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کرسکتی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے ریاستوں کو جانچ اور قرنطینہ کی سہولیات کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے بڑے شہروں سے چھوٹے شہروں کا سفر کرنے کے لئے گھریلو پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔
وزیر موصوف نے اڑان کے لئے پھر سے اعتماد قائم کرنے کے موضوع پر منعقدہ



کانفرنس میں کہا کہ "ہم اگلے ماہ بین الاقوامی پرواز شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایک بار جب ہم پروازیں شروع کردیں تو ہمیں اسے دوبارہ بند نہیں کرنا پڑے ۔ میں اس بارے میں کوئی آخری تاریخ طے کرنے سے قاصرہوں کہ بین الاقوامی پروازیں کب شروع ہوں گی"۔
شہری ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ حکومت نے 25 مئی سے کووڈ -19 سے پہلے کی سطح کے مقابلے ایک تہائی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ابھی اس ایک تہائی میں سے صرف 70 فیصد پروازیں چل رہی ہیں۔ پہلے ہم اس ایک تہائی کے ہدف کو مکمل حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد کووڈ -19 سے پہلے کی سطح کے 50 فیصد تک گھریلو پروازوں کے پہنچنے کے بعد ہی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.