ممبئی ، 26 اگست (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئر مین جیروم پاول کے ستمبر سے شرح سود میں کٹوتی شروع کرنے کے اشارے کی وجہ سے مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری سے آج اسٹاک مارکیٹ مسلسل پانچویں دن گلزار رہا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس
سینسیکس 611.90 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد چھلانگ لگا کر تقریباً چار ہفتے کی بلند ترین سطح 81698.11 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفسی 187.45 پوائنٹس یعنی 0.76 فیصد مضبوط ہو کر 25 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 25010.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔