ممبئی ، 16 جنوری (یو این آئی) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی انفوسس لمیٹڈ کارواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں مجموعی خالص منافع 11.4 فیصد بڑھ کر 6806 کروڑ روپے ہو گیا جو پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 6106 کروڑ روپے تھا۔
کمپنی نے جمعرات کو ایک ریگولیٹری فائلنگ
میں کہا کہ اسے مالی سال 2024-25 کی اکتوبر - دسمبر سہ ماہی میں 6806 کروڑ روپے کا مجموعی خالص منافع ہوا، جو کہ مالی سال 2023-24 کی اسی سہ ماہی میں 6106 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11.4 فیصد زیادہ ہے۔
کمپنی کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 4.6 فیصد کے اضافے کے ساتھ 6506 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا۔