نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) فروری 2023 کے مہینے میں ملک میں صنعتی پیداوار میں 5.6 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سال جنوری میں شرح نمو 5.2 فیصد اور گزشتہ سال
فروری میں 1.2 فیصد تھی۔
بدھ کو شماریات اور پرو گرام کے نفاذ کی وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے فوری تخمینوں کے مطابق فروری میں صنعتی پیداوار کا اشاریہ (آئی آئی پی ) ( میں 2011-12)138.7 رہا۔