نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) ملک میں صنعتی پیداوار کے اشاریہ کی بنیاد پر صنعتی ترقی کی شرح ستمبر میں 3.1 فیصد رہی۔
جمعہ کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد
و شمار کے مطابق ستمبر 2021 میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی نمو 2.7 فیصد تک بہتر ہوئی۔
ستمبر میں معدنیات کے شعبے میں 8.6 فیصد اور بجلی کی پیداوار میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔