: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/11جون(ایجنسی) انڈگو نے گرمیوں کے موسم میں گھومنے والوں کے لیے سمر سیل پیش کیا ہے- سیل کی شروعات آج سے ہی ہورہی ہے جو 14 جون تک چلے گی- سیل کے تحت کرایہ 999 روپے سے شروع ہورہا ہے- یہ سیل 6E نیٹ ورک میں منعقد کی گئی ہے- گھریلو فلائٹ کا کرایہ 999 روپے سے اور بین الاقوامی فلائٹ کا کرایہ 3499 سے شروع ہورہا ہے- اسپیشل سیل کے تحت ٹکٹ پر 16 جون سے 28 ستمبر کے درمیان سفر کیا جاسکتا ہے-مزید تفصیلات کے لیے انڈگو کی ویب سائٹ (www.goindigo.in. ) پر جائیں-