نئی دہلی/16جنوری(ایجنسی) انڈگو ایئر لائن ایک بار پھر بحث میں ہے. لگاتار تنازعات میں گھیرے رہی ایئر لائین کا ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے- انڈگو نے جلدی اڑان بھرنے کے چکر میں 14 مسافروں کو ایرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا، حالانکہ ان سبھی 14 مسافروں کے پاس بورڈنگ پاس تھے، لیکن فلائٹ کو وقت سے پہلے ہی بورڈ کردیا گیا- دراصل یہ
معاملہ پیر کے روز کا ہے انڈگو کی فلائٹ گوا سے حیدرآباد جا رہی تھی.
گوا سے حیدرآباد جانے والی انڈگو فلائٹ اپنے طے وقت سے پہلے ہی حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئی- اس دوران گو ایئر پورٹ پر اسی فلائٹ کے 14 مسافروں کو ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ دیا- وہیں ایک مسافر کا کہناہے کہ فلائٹ اپنے وقت سے پہلے ہی حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئی-