نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) ہندوستان کی تھوک مہنگائی جون 2022 میں گھٹ کر 15.18 فیصد رہ گئی جو مئی میں 15.88 فیصد تھی یہ اعداد و شمار جمعرات کو وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کیے گئے وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، جون 2021 میں ڈبلیو پی آئی افراط زر 12.07 فیصد تھا۔ تھوک مہنگائی گزشتہ 15 ماہ سے دوہرے ہندسے میں ہے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جون 2022 میں افراط زر کی شرح میں پچھلے سال کے
اسی مہینے کے مقابلے میں بنیادی طور پر معدنی تیل، کھانے پینے کی اشیاء، خام پیٹرولیم اور قدرتی گیس، بنیادی دھاتوں، کیمیکلز اور کھانے کی اشیاء وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں جاری کیے گئے حکومتی اعداد و شمار نے خوردہ افراط زر میں کچھ نرمی دکھائی تھی ۔ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی خوردہ افراط زر جون 2022 میں کم ہو کر 7.01 فیصد ہو گیا جو پچھلے مہینے میں 7.04 فیصد تھا۔