ممبئی، 03 جنوری (یو این آئی) عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان ہندوستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے 2023 میں دنیا کی بڑی مارکیٹوں میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ پر ریسرچ اور کنسلٹنسی کی خدمات فراہم کرنے والی معروف کمپنی نائٹ فرینک انڈیا کی بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ہندوستان کے آٹھ بڑے شہروں میں
دفتری جگہ کی فروخت میں سالانہ 15 فیصد اضافہ ہوا اور ہاؤسنگ مارکیٹ میں پانچ فیصد اضافے کے ساتھ فروخت کی ریکارڈ تعداد رہی۔
نائٹ فرینک انڈیا کی رپورٹ جس کا عنوان 'انڈیار ئیل اسٹیٹ: ریزیڈینشیل اینڈ آفس (جولائی۔ دسمبر 2023 میں کہا گیا ہے کہ دفتری جگہ کے لین دین تقریباً گووڈ 2019 سے پہلے کی سطح پر واپس آچکے ہیں، جو مارکیٹ میں اب تک دیکھی گئی بلند ترین سطح ہے۔