نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئي) تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے منگل کے روز ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کاروبار کے نئے امکانات پیدا ہورہے ہیں مسٹر گوئل نے کنڈیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سی آئی آئی پارٹنرشپ 2020 کانفرنس
سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ملک میں خیرمقدم ہے۔
ان کے لئے مناسب پالیسیاں بنائی گئیں ہیں اور ان میں لگاتار تبدیلیاں آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت مستقل بہتری کی راہ پر گامزن ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کے لئے منڈياں کھولی جارہی ہیں۔