نئی دہلی، 19 اپریل (یواین آئی) انڈین آئل کارپوریشن کووڈ 19 وبائی بیماری کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے میڈیکل گریڈ آکسیجن کی فراہمی شروع کردی ہے ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی نے آج کہا کہ اس نے دہلی ، ہریانہ اور پنجاب کے اسپتالوں میں بغیر کسی منافع کے 150 ٹن آکسیجن کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی پہلی کھیپ دہلی کے مہا درگا چیریٹیبل ٹرسٹ اسپتال میں پہنچادی
گئی ہے۔
کووڈ 19 مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی فراہمی ان کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دہلی سمیت متعدد ریاستوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے پیش نظر انڈین آئل نے اپنے 'پانی پت ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس' میں اپنے مونوایتھلین گلائکول یونٹ میں استعمال ہونے والے انتہائی خالص آکسیجن سے میڈیکل گریڈ مائع آکسیجن بنانا شروع کیا ہے۔