ترواننتا پورم، 25 جون (یو این آئی) انڈین آئل کارپوریشن نے ریفائنری میں اندرونی ٹینکوں کی صفائی اور معائنہ کے لیے روبوٹ تیار کرنے کے لیے جین روبوٹکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
آئی او سی نے
روبوٹ تیار کرنے کے لیے جین روبوٹکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ریفائنری میں انسانوں کے 100 فیصد داخلہ نہ ہو۔
پٹرولیم ٹینکوں کی صفائی اور دیکھ بھال ایک دقت طلب اور غیر محفوظ کام ہے۔