ممبئی 19 جنوری (یو این آئی) سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) نے انرجی ایکسچینج آئی ای ایکس سے ملک کے پہلے گیس ایکسچینج انڈین گیس ایکسچینج لمیٹڈ کے 4.93 فیصد حصص ایکوائر
کئے ۔
آئی ای ایکس نے بدھ کے روز بی ایس ای کو بتایا اس نے انڈین آئل کو آئی جی ایکس کی 4.93 فیصد ایکویٹی حصہ داری فروخت کر دی ہے ۔
تاہم کمپنی نے سرمایہ کشی کے بارے میں مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ہے ۔