نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) نے کرپٹو کرنسی یا ورچوئل کرنسیوں کی مقبولیت کے درمیان ایسی کرنسیوں پر تفصیلی مطالعہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملک میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی تعلیم، ان کے پیشے اور اکاؤنٹنگ کے معیارات کا تعین اور اسے ریگولیٹ کرنے والے قانونی ادارے
نے سماجی آڈٹ کے معیارات کے سلسلے میں ایک جامع مربوط نظام تیار کرنے اور اسے جاری کرنے کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔
آئی سی اے آئی کے صدر سی اے ڈاکٹر دیباشیش مترا نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’ورچوئل کرنسیوں یا کرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر، آئی سی اے آئی ایسی کرنسیوں پر ایک تفصیلی مطالعہ کرائے گا۔