نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) یورپی، مشرقی ایشیائی اور افریقی ممالک کی جانب سے ڈیمانڈ (مانگ) آنے اور کووِڈ۔
19 عالمی وبا کے درمیان معیشت کی رفتار تیز کرنے کے لیے حکومت کی
کوششوں کے درمیان تقریباً 88 فیصد ہندوستانی برآمدات (ایکسپورٹ) بحال ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صنعت و تجارت کے ذرائع نے پیر کے روز بتایا ہے کہ حکومت کی کوششوں کے نتائج نظر آنے لگے ہیں۔