نئی دہلی/13اکتوبر(ایجنسی) مالیات اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے،'انڈیا اپارچیونٹی 'کے عنوان سے منعقد ایک مذاکراتی سمینا ر میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر مالیات موصوف نے اپنی تقریر میں کہا کہ حکومت ہند نے اصلاحات کے جو ٹھوس اقدامات کئے ہیں ان
سے ڈھانچہ جاتی اثاثوں ، قرض اور دیوالیہ پن کے کوڈ(آئی ڈی سی )جیسے مالیاتی شعبوں می موثر مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
وزیر مالیات موصوف نے مزید کہا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی عمل آوری سے حکومت ہند کے اقدامات کی مددسے ہندوستانی معیشت مضبوط ، پائیدار اور متوازن نمو حاصل کرے گی۔