: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 08 فروری (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ سرکاری سرمایہ کاری سے نہ صرف معیشت کو رفتارمل رہی ہے بلکہ اس سے روزگار بھی پیدا ہو رہا ہے اور ہندوستانی برانڈ کی خوردنی مصنوعات سے مہنگائی کو قابو
کرنے میں مدد ملی ہے وزیر خزانہ نےووٹ آن اکاونٹ بل 2024، تصرفات بل 2024، جموں و کشمیر تصرفات(نمبر 2) بل 2024 اور جموں و کشمیر تصرفات بل 2024 اور فنانس بل 2024 پر بیک وقت ہونے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔