نئی دہلی 09 ستمبر (یواین آئی) ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی تحقیق اور جدت ایک ہندوستانی ذہن میں ہے ، لیکن ہم اب تک دوسروں کے لئے جدت طرازی کرتے رہے ہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے لئے اختراع کرکے نئی بلندیاں حاصل کریں
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کنفیڈریشن آف انڈیا انڈسٹری (CII) کے ’15 ویں استحکام اجلاس‘ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جاوڈیکر نے کہا ، ’’خود کفیل ہندوستان ،خود پر مرکوز ہونے کے بارے میں نہیں ہے۔
یہ جدت اور تحقیق کے بارے میں ہے۔
ناسا سے لے کر دنیا کی کسی بھی بڑی جدت میں ہندوستانی دماغ رہتا ہے ۔