نئی دہلی، 23 فروری(یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا ہے کہ آئندہ دو دہائیوں میں بھارت نیو انرجی کی بدولت گلوبل پاور کا درجہ حاصل کرلے گا مسٹرامبانی 23 سے 25 فروری تک 'ایشین اکنامک ڈائیلاگ 2022“ سے خطاب کر رہے تھے پونے انٹرنیشنل سینٹر کے صدر رگھوناتھ ماشیلکر کے ساتھ بات چیت کے دوران مکیش
امبانی نے کہا کہ اگلی دو دہائیوں میں 20 سے 30 بھارتی انرجی کمپنیاں ریلائنس جیسی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کا دم خم رکھنے کے قابل ہوجائیں گی۔
مسٹرامبانی نے کہا کہ بھارت میں نیو انرجی کے شعبہ میں دنیا کا تعین کرنے کی طاقت ہے۔
مثال کے طور پر جب لکڑی کو کوئلے میں تبدیل کیا گیا تو یورپ نے بھارت اور چین کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔